چکن تکہ کڑھائی
آئل ایک کپ
دہی ایک پاؤ
پیاز دو عدد چوپ کی ہوئی
ٹماٹر کا پیسٹ۔ تین عدد
لہسن کا پیسٹ ایک چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک چمچ
ہری مرچیں۔ 5عدد چھوٹی
ہری مرچیں۔ 5عدد بڑی
لال مرچ ایک چمچ کھانے کا
ہلدی ایک چمچ کھانے کا
پیسا دھنیا ایک چمچ کھانے کا
کوٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
پیسا گرم مصالحہ ایک چمچ کھانے کا
پیسی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
لیموں ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
زردے کا رنگ ایک چٹکی
ہرا دھنیا گارنش کے لئے
ترکیب
چکن میں دہی نمک ادرک لہسن کا پیسٹ لال مرچ پاؤڈر ہلدی ،پیسا دھنیا ،کالی مرچ ،چاٹ مصالحہ ،گرم مصالحہ لیموں کا رس ،زردے کا رنگ کوٹی لال مرچ ملا کر مرینیٹ کے لیے رکھ دیں ایک سے دو گھنٹے کے لیے ۔
الگ پین میں آئل گرم کریں اس میں زیرا ڈالیں پھر چوپ کی ہوئی پیاز ڈالیں جب پیاز نرم ہو جائے تو پری مرچ کا پیسٹ
اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کر کے اتنا بھونیں کہ آئل اوپر آ جائے
اس کے بعد مرینیٹ چکن شامل کر دیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ آئل اوپر آ جائے اور چکن گل جائے
پھربڑی مرچیں اور ہرا دھنیا سے گارنش کریں
No comments:
Post a Comment