Food Fusion Pak

Food Fusion Pak, Step by Step Food Recipes, Enjoy it.

Beef Keema Banany ki Tarkeeb | Hari Mirch or Keema Recipe | ہری مرچ اور قیمہ

 ہری مرچ اور قیمہ 





بارش کے دنوں میں ویسے بھی مزیدار اور گوشت میں پکے کھانے کھائے جاتے ہیں لیکن اگر بات ہو قیمے میں بنے پکوان کی تو اسکی الگ ہی بات ہوتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو ایک ایسی قیمہ پکانے کی ترکیب بتانے جا رہے ہیں جسے کھا کر آپ کو یقیناَ مزہ آجائے گا اس ترکیب کی خاص بات بڑی والی مرچ ہیں ۔ جو اگر کھانے کے درمیان میں کھائ جائے تو زبان پر چٹخارے آجاتے ہیں۔ ہم نے تو اس قیمے کی ترکیب کو بارش میں پکا کر کھایا

 😋 اور بہت انجوائے کیا۔

آپ بھی ایک بار ضرور اس ترکیب کو آزما کر دیکھیں 

 🙂 مزہ نہ آئے تو پیسے واپس 

چلیئے شروع کرتے ہیں


اجزاء

قیمہ آ دھا کلو

پیاز باریک کٹی ہوئی ڈیڑھ پاؤ 

ٹماٹر ایک پاؤ 

دہی آدھا پاؤ 

ہری مرچیں آ ٹھ سے دس عدد باریک کٹی ہوئی 

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ 

زیرا ایک چائے کا چمچ 

لونگ  چار عدد 

کالی مرچ 6سے 7عدد

بڑی الائچی 2عدد

ہرا دھنیا گارنش کے لئے 

بڑی والی ہری مرچیں چھ سے سات عدد گارنش کے لیے

نمک حسبِ ذائقہ 

تیل ایک پاؤ 

یہ سب سامان آپ نے اپنے میاں جی سے منگوا لینا ہے۔

تاکہ انکا دل بھی کھانے پکنے تک خوب تیار ہوجائے کہ آج کچھ مزیدار کھانا سامنے آنے والا ہے۔

اب آتے ہیں ترکیب پر

ترکیب

ایک پین میں تیل گرم کریں پھر اس میں زیرا ڈالیں اور ساتھ گرم مصالحہ ڈالیں اور پھر پیاز کٹی ہوئی  ڈال کر فرائی کریں جیسے ہی پیاز نرم ہو جائے تو اس میں قیمہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور پھر اچھے سے بھون لیں اس کے بعد جیسے ہی قیمہ کا رنگ تبدیل ہو تو ٹماٹر دہی اور کٹی ہوئی بڑی والی مرچیں شامل کر دیں اور ساتھ ہی نمک ڈالنا نہ بھولیں

ورنہ کھانے میں ذائقہ جان نہیں پکڑے گا۔

اس کے بعد اس میں آدھا کپ پانی شامل کریں اور پھر قیمے کو اچھے ںسے پکائیں جیسے ہی پانی خشک ہو جائے تو قیمے کو اچھے سے بھون لیں اور پھر بڑی والی ہری مرچ اور ہرا دھنیا سے گارنش کریں


یہ لیں جی مزیدار ہری مرچ والا قیمہ ہوگیا تیار

تندور کی گرم گرم روٹی یا نان ہو تو کیا ہی بات ہے۔

لیکن اگر گھر کی گرم گرم روٹی بھی دسترخوان پر رکھ دی جائے تو میاں جی کھاتے وقت آپ کی تعریف کیے بغیر نہیں رہیں گے۔

اگر ایسا ہو تو اس ترکیب پر کومنٹس میں ضرور بتائے گا اور ہاں مزید اچھے اچھے کھانوں کی ترکیب کے لیے ہمارے بلاگ پر وزٹ کرتے رہیئے گا۔

ملتے ہیں اگلی ترکیب میں۔






 ✋ ارے ارے رکیئے

 😊ایک اہم بات تو بتانا بھول ہی گئے ہم

 👍آپ کے کچن کے لیے ہم نے ایک بہترین گیجیٹس ڈھونڈ نکالا ہے۔

پیاز چھوٹی چھوٹی کاٹنا بھی ایک مسئلہ ہے۔ وقت بھی لگتا اور انگلیاں کٹنے کا بھی ڈر رہتا۔

اس لیے ہم آپ کو مشورہ دینگے کہ آپ ابھی یہ 👇 چوپر ایمازون سے منگوا کر اپنے لیئے آسانیاں پیدا کریں۔

👇👇👇👇



BUY ON AMAZON



BUY ON AMAZON



BUY ON AMAZON


اللہ حافظ








No comments:

Post a Comment

Adbox

@templatesyard