Haddi Guddi ka Salan /ہڈی گڈی کاسالن
یخنی کے اجزاء
گائے یا بھینس کے ہڈی گڈی ایک کلو
پیاز ایک عدد باریک کٹی ہوئی
ادرک کا ایک ٹکڑا
لہسن کے جوے 5عدد سابت
زیرا ایک چائے کا چمچ
لونگ چار عدد
کالی مرچ 6سے 7عدد
بڑی الائچی 2عدد
نمک حسب ذائقہ
یخنی کی ترکیب
ایک دیگچی میں یہ تمام اجزاء شاملِ کر کے پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ ڈکسے گل جائیں پھر ہڈی لگے گوشت کو الگ کر لیں
گریوی کے اجزاء
پیاز درمیانہ دو عدد پیسی ہوئ
دہی ایک پاؤ
ٹماٹر کا پیسٹ 4کھانے کے چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پیسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
پیسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
پیسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
زیرا آدھا چائے کا چمچ
لونگ چار عدد
کالی مرچ 6عدد
بڑی الائچی ایک عدد
نمک حسبِ ذائقہ
آئل ایک کپ
ترکیب
ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پھر اس میں زیرا لونگ کالی مرچ بڑی الائچی ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں پیسی ہوئ پیاز فرائی کریں پھر اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ادرک لہسن کا پیسٹ ہری مرچ کا پیسٹ اور لال مرچ پاؤڈر ہلدی پاؤڈر دھنیا پاؤڈر نمک ڈال کر 2منٹ پکائیں پھر اس میں دہی شامل کریں اور ساتھ ہی ڈکسے بھی شامل کر کے اچھی طرح بھونیں پھر اس میں تیار کی ہوئی یخنی شامل کریں اور 15 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں پھر ہری باریک کٹی ہوئی مرچیں ،ادرک اور ہرا دھنیا سے گارنش کریں
Here are Amazon product for your kitchen:
No comments:
Post a Comment