تلی ہوئی ہری مرچیں
اس بلاگ میں ہم جو ترکیب بتانے جا رہے ہیں وہ مزے داربھی ہے اور چٹخارے دار بھی ہے
جی ہاں اگر آپ دال چاول کے شوقین ہیں تو آپ اس ترکیب کو ضرور ٹرائی کریئے گا
بڑی والی ہری مرچ کے کو بیچ سے کاٹ کر جب ہم اس میں مصالحہ بھرتے ہیں اور پھر فرائ کرتے ہیں تو ایک بہترین مصالحے والی ہری مرچیں تیار ہوجاتی ہیں جو دال چاول یا صرف دال اور سبزی کے ساتھ کھائیں تو کھانے کا مزہ دو بالا ہو جاتا ہے۔
تو چلیئے شروع کرتے ہیں
اجزاء
بڑی ہری مرچیں آ دھا پائوں
بھونہ زیرا ایک کھانے کا چمچ
بھونہ ثابت دھنیہ ایک کھانے کا چمچ
لیموں ایک عدد
آئل دو کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب
زیرا اور ثابت دھنیہ کو بھون کر پیس لیں پھر اس میں نمک اور لیموں کا رس اور ایک چمچ تیل شامل کرکے مکس کرلیں اس کے بعد مرچوں میں کٹ لگا کر مصالحہ بھر لیں پھر الگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں اور مصالحہ بھری مرچیں شامل کر کے فرائی کریں اور دال چاول کے ساتھ سرو کریں
No comments:
Post a Comment