قیمہ سموسہ
اجزاء
قیمہ ادھا کلو
پیاز دو عدد
ہری مرچیں چار عدد
ٹماٹر دو عدد
ادرک لہسن پیسٹ ایک چمچ
لال پیسی مرچیں آدھی چمچ
بھونہ کوٹہ زیرا ایک چمچ
بھونہ کوٹہ دھنیا ایک چمچ
ہلدی ادھی چمچ
پودینہ ادھی گڈی
دھنیا آدھی گڈی
نمک حسبِ ذائقہ
تیل تلنے کے لیے
رول پٹی ایک پیکٹ
ترکیب
فرائی پین میں دو سے تین چمچ تیل ڈالیں پھر اس میں زیرا ڈال کر دو منٹ پکائیں اور اس میں چوپ کی ہوئی پیاز شامل کر لیں ساتھ ہی قیمہ ادرک لہسن پیسٹ شامل کر کے اتنا پکائیں کہ قیمہ کا رنگ تبدیل ہو جائے پھر اس میں چوپ کیے ہوئے ٹماٹر شامل کریں ساتھ ہی
لال پیسی مرچیں کوٹہ دھنیہ کوٹہ زیرا ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی نمک ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے اور قیمہ گل جائے تو اس میں باریک دھنیا پودینہ ڈال کر مکس کر لیں پھر سموسے کی شکل میں تیار کر لیں اور ڈیپ فرائی کریں
No comments:
Post a Comment